وزیراعلیٰ سندھ کا نواب شاہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اتوار 7 ستمبر 2025 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کو نواب شاہ میں مسافر کوچ کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کمشنر شہید بینظیر آباد کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری امداد فراہم کی جائے۔انہوں نے جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :