شامی وزیرخارجہ سے سعودی امدادی ایجنسی کے سربراہ کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا جائزہ

پیر 8 ستمبر 2025 08:20

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹرعبداللہ العربیہ نےدمشق میں شام کے وزیرخارجہ اسعد الشیبانی سے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق شام میں سعودی سفیر فیصل المجفل بھی ملاقات میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

شام میں جاری سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا جائزہ اور آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شامی وزیر خارجہ نے خانہ جنگی سے متاثرہ افرد کی مدد پر مملکت اور اس کی امدادی ایجنسی کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر العربیہ نے شاہ سلمان مرکز کی فیلڈ ٹیموں کو امدادی کاموں میں سہولت فراہم کرنے پر شامی حکومت کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :