لاہور ہائیکورٹ ،پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی سینیٹ الیکشن کی پولنگ رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پیر 8 ستمبر 2025 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن کی پولنگ رکوانے کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

جسٹس احمد ندیم ارشد نے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔اعجاز چوہدری نے اپنی نشست پر سینیٹ انتخاب روکنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور رانا مدثر عمر نے دلائل دیے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔