
اقوام متحدہ میں مصروف عمل نوجوانوں پر دستاویزی فلم کی نمائش
یو این
پیر 8 ستمبر 2025
11:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے قیام کو 80 سال ہو رہے ہیں اور اسی مناسبت سے نیو یارک میں ادارے کے صدر دفتر میں ایک دستاویزی فلم ’پوسٹ 80 اِن دی یو این‘ دستاویزی فلم کا ورلڈ پریمیئر ہوا۔ فلم ان افراد کے بارے میں ہے جو 80 کی دہائی یا اس کے بعد پیدا ہوئے اور اب اقوام متحدہ کے لیے کام کر رہے ہیں۔
عالمگیر رابطوں اور اطلاعات کے لیے اقوام متحدہ کے محکمہ (ڈی جی سی) اور شنگھائی میڈیا گروپ کی مشترکہ پیشکش 56 منٹ دورانیے کی یہ فلم ان نوجوان افراد کے پیشہ وارانہ سفر اور کامیابیوں کو اجاگر کرتی ہے۔
فلم ’پوسٹ 80‘ میں دنیا بھر سے اقوام متحدہ کے نوجوان پیشہ ور افراد کی کہانیاں شامل ہیں۔ مثلاً جنوبی سوڈان کی ایک مہاجر روبینا کولک جو اب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) میں سینئر منیجر ہیں نے اپنی زندگی کی جدوجہد کی کہانی سنائی۔
(جاری ہے)
غزہ کی پہلی خاتون سرجن سارہ السقعہ نے محاصرے کے دوران کام کرنے کے تجربات بیان کیے اور انسانی امداد میں تاخیر کےمہلک اثرات پر روشنی ڈالی۔
جنوبی سوڈان اور تیمور لیستے میں امن مشن پر تعینات پولیس افسر وین لونگ نے اپنے خدمات اور خطرات کا ذکر کیا۔تبدیلی کے ایجنٹ
اس فلم نے اقوام متحدہ کے نوجوان پیشہ ور افراد کی جدوجہد، خدمات اور قیادت کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ ان سب کی کہانیاں نہ صرف ان کے ذاتی تجربات دکھاتی ہیں بلکہ اُن عالمی مشکلوں کی بھی عکاسی کرتی ہیں جن کا وہ روزانہ سامنا کرتے ہیں۔
یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ نوجوان نہ صرف اقوام متحدہ کا مستقبل ہیں بلکہ اس کے موجودہ نظام کو نئی توانائی، سوچ اور عملی جذبے سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس فلم نے دکھایا کہ نوجوان پیشہ ور افراد انسانی امداد، موسمیاتی تبدیلی، قیامِ امن اور بین الاقوامی جرائم کے خلاف کام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ واضح کیا کہ وہ پہلے ہی دنیا میں مثبت تبدیلی لانے میں سرگرم عمل ہیں۔

اقوام متحدہ کا مستقبل
تقریب میں مختلف مقررین نے فلم کے پیغام کو مزید تقویت دی اور نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ تقریب کی میزبانی یو این نیوز کی چائنیز سروس کے سربراہ لی ماؤچی نے کی جبکہ ڈی جی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایئن فلپ نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے امورِ نوجوانان فلیپے پاؤلیئر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان ہی اقوام متحدہ کے مستقبل کی بنیاد ہیں اور یہ فلم ان کے شاندار کردار کو پیش کرتی ہے۔
چین کے سفیر گینگ شوانگ نے انسانی امدادی کارروائیوں و امن کاری میں نوجوانوں کی نمایاں خدمات کو سراہا جبکہ شنگھائی میڈیا گروپ کی نائب صدر مس وو چیان نے اپنے خطاب میں چین کی کثیرالجہتی نظام سے وابستگی اور اقوام متحدہ کے ساتھ اس کی دیرینہ شراکت داری کو اجاگر کیا۔
نوجوانوں کی شمولیت
خطاب کرنے والوں نے مسلسل اس بات پر زور دیا کہ ’پوسٹ 80 کے افراد تخلیقی صلاحیت، لچک، مضبوطی اور اُمید کے ساتھ کثیرالجہتی دنیا کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم نہ صرف نوجوانوں کی خدمات کو سراہتی ہے بلکہ عالمی سطح پر اُن کے کردار کو تسلیم کرنے اور مزید مواقع فراہم کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
غذائی قلت، شدید مہنگائی کا خدشہ ہے، اشیاء کی قیمتوں اور کسانوں کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا جائے
-
تشدد کی ستائش اور قانون کی حکمرانی کمزور کرنا قابل مذمت، وولکر ترک
-
سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد، ماہ اگست میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول
-
دوسری جنگ عظیم کے بعد نیول ایکشن میں پہلی بار پاکستانی آبدوز نے بھارت کا جنگی جہاز ڈبویا
-
افغانستان: ایک ڈاکٹر کی کہانی جب زلزلے نے پہاڑ ہلا دیے تھے
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں تین ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا معاملہ
-
پنجاب اسمبلی ، سیلاب پر ریلیف کیلئے وزیر اعلی کام کررہی ہیں،خود اعلان کریں گی ‘وزیرآبپاشی نے بحث پرعام بحث سمیٹ دی
-
لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے بڑی تعداد میں سمگل شدہ موبائل فون برآمد
-
امریکی کمپنیوں کا ابتدائی مرحلے میں پاکستان میں 50کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
یورپی یونین میں پناہ کی درخواستوں میں 23 فیصد کمی
-
حکومت کو زرعی ایمرجنسی کا اعلان کرنا چائیے اس کے ذریعے ہم معیشت کو بچا سکتے ہیں
-
خیبرپختونخواہ میں احساس ای پنشن سسٹم کو یکم جنوری2026 سے نافذ العمل کرنے کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.