سپین نے اسرائیل جانے والے جہازو اور طیاروں پر پابندیاں عائد کر دیں

پیر 8 ستمبر 2025 13:38

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) سپین نے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کے لیےاسرائیل جانے والے جنگی ہتھیاروں والے جہاز اور طیاروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔رائٹرز کے مطابق سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کے لیے اسرائیل جانے والے ہتھیار لے جانے والے جہازوں اور ہوائی جہازوں کو اسپین کے بندرگاہوں اور فضائی حدود میں داخلے سے روک دے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، سپین فلسطینی اتھارٹی اور اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کو امداد بڑھائے گا اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی آبادکاریوں سے بننے والی اشیاء پر پابندی عائد کرے گا۔ وزیر اعظم سانچیز نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت پر دباؤ ڈالیں گے تاکہ فلسطینی عوام کے مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ مزید برآں، سپین ایسے افراد پر بھی پابندی عائد کرے گا جو نسل کشی میں براہ راست ملوث رہے ہوں۔

متعلقہ عنوان :