Live Updates

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیواسٹاک سمبڑیال كی سیلاب كے بعد فارمرز كو فوری چارہ جات كاشت كرنے كی ہدایت

پیر 8 ستمبر 2025 13:38

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیواسٹاک سمبڑیال نے فارمرز کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر جانوروں کیلئے چارے کی کاشت کرنا شروع کردیں، سیلاب سے چارہ کی فصل تباہ ہونے سے جانوروں میں بیماریوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور جانوروں کو خشک اور صاف ماحول فراہم کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹرلائیواسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے تحصیل سمبڑیال میں بڑے پیمانے پر فصلیں اور چارہ جات تباہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے جانوروں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے فارمرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فورا چارہ جات کی کاشت شروع کردیں تاکہ جانوروں کو وقت پر خوراک مہیا کی جاسکے اور کسی بڑے نقصان سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کیلئے سبز چارہ کی بڑی اہمیت ہے اور چارہ نہ ہونے کی وجہ سے جانوروں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتیا کہ ہماری ٹیمیں تحصیل بھر میں سروے کررہی ہیں اور ریلف کیمپس میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے فارمرز لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ پر رابطہ کرسکتے ہیں یا فیلڈ میں ویل آن کلینک سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت فلڈ ریلیف کیمپس پر ہر قسم کی ایمرجنسی ادویات موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ لوگوں کو بھر پور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :