کولگام میںبھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

پیر 8 ستمبر 2025 14:34

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںبھارتی فورسز نے ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کے علاقے گوڈر کا محاصرہ کیااورگھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

(جاری ہے)

ایک پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فورسز نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسزمشتبہ مقام کے قریب پہنچیں تو ان پر فائرنگ ہوئی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔