پشاور ، محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے ڈینگی سے بچائو بارے آگاہی واک

پیر 8 ستمبر 2025 16:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام علی کی سربراہی میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی سے بچائو بارےآگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق واک میں سیکرٹری صحت شاہداللہ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شاہد یونس، ڈی ایچ او پشاور ڈاکٹر محمد ادریس، ویکٹر کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر فضل الرحمان سمیت دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔واک کا مقصد عوام میں انسداد ڈینگی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔محکمہ صحت نے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے،شہریوں کو پانی جمع نہ ہونے دینے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔