Live Updates

ضلعی انتظامیہ متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکنہ وسائل برؤے کار لا رہی ہے، اے ڈی سی جی سرگودھا

پیر 8 ستمبر 2025 16:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سرگودھا رانا محمد ابوبکرنے کوٹمومن اور مڈھ رانجھاء کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم فلڈریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے سیلاب سے متاثرہ افرد میں فوڈ ہیمپرز، خواتین اور بچوں میں کپڑے،جوتے،فروٹ اور بچوں میں سکول بیگز اور کتابیں تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے متاثرہ علاقہ میں لوگوں کے گھروں میں جاکر بھی راشن کے بیگز تقسیم کیے۔ انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل دریافت کئے اورکہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکنہ وسائل برؤے کار لا رہی ہے اور سروے مکمل ہونے کےبعد ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن کو ہدایت کی کہ متاثرین سے رابطہ میں رہیں اور اُنہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ اُنہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ کو ہدایت کی متاثرہ علاقوں میں جانوروں کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کریں تاکہ جانوروں کو امراض سے بچایا جا سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :