سرگودھا ویمن چیمبر اور پاکستان برطانیہ بزنس کونسل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پیر 8 ستمبر 2025 17:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) سرگودھا ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور پاکستان برطانیہ بزنس کونسل کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور پاکستان برطانیہ بزنس کونسل کے مابین جن اہم نکات پر مفاہمت ہوئی ان میں کمپنیوں اور اقتصادی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا، اقتصادی، تجارتی اور قانونی معلومات کا تبادلہ خیال کرنا، تجارتی تقریبات، میٹنگز اور سیمینارز کا مشترکہ طور پر انعقاد کروانا، تجارتی اورصنعتی میلوں میں شرکت کرنا، تنازعات کو حل کرنے میں کمپنیوں کی مدد کرنا، معاہدے کے اثرات کا تجزیہ کرنا اور مستقبل میں تعاون کی منصوبہ بندی کرنا اور معاہدہ دستخط کرنے پر مؤثراور3 ماہ کے نوٹس کے بعد ختم کیا جا سکتا ہے۔

اس مفاہمت نامے کا مقصد تنظیموں کے درمیان کاروبار کی ترقی، تجارت کے فروغ یا دیگر اقتصادی سرگرمیوں کے لیے شراکت داری یا تعاون قائم کرنا ہے، جس کے اثرات پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری پر پڑ سکتے ہیں۔