Live Updates

رحیم یارخان،دولت پور کیمپ میں سیلاب متاثرین خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم

پیر 8 ستمبر 2025 18:26

رحیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس آفس رحیم یار خان کے آفیسران کی نگرانی میں عملے اور رضاکاروں نے دولت پور کیمپ میں سیلاب متاثرین خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ امدادی کارروائی کے دوران سیلاب سے متاثرہ خواتین میں 200 سینیٹری پیڈز، 200 مچھر دانیاں اور 100 سروائیول بکس تقسیم کی گئیں۔

سروائیول بکس میں روزمرہ ضروریات کی اشیاء جیسے صابن، برتن، ٹارچ، چولہا اور کٹلری شامل تھیں، جو متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہم کی گئیں۔سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے امدادی سامان کی تقسیم کے دوران مقامی کمیونٹی سے بھرپور تعاون حاصل کیا، اور موقع پر موجود خواتین نے حکومت اور سول ڈیفنس کے اقدام کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سول ڈیفنس کے سینئیر انسٹریکٹر احمد فیضان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔علاقہ مکینوں کی جانب سول ڈیفنس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف متاثرین کو سہولت ملتی ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور خدمت خلق کا جذبہ بھی فروغ پاتا ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :