صحافی طیب بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، عطاء اللہ تارڑ

پیر 8 ستمبر 2025 18:26

صحافی طیب بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صحافی طیب بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی طیب بلوچ کو صرف اور صرف اختلاف رائے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو ناقابل قبول ہے، سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب دلیل نہ ہو تو تشدد کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے، یہ ہے ان کی سوچ جو عدم برداشت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں اور اس کیس میں بھی بھرپور ساتھ دوں گا۔