مری ،موچی منڈی سوشل ویلفئیر سنٹر کے قریب خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ شروع

پیر 8 ستمبر 2025 18:29

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) مری میں ہونیوالی بارش کے باعث لوئر جھیکاگلی روڈ نزدیک موچی منڈی سوشل ویلفئیر سنٹر کے قریب خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ لینڈسلائیڈنگ سے بڑی چٹانیں گرنا شروع ہوچکی ہیں جسکے باعث سوشل ویلفئیر سنٹر کی عمارت کے گرنے کا اور نیچے آبادی کو بھی جانی واملی نقصان کاخطرہ ہے اہلیان علاقہ اور مسلم لیگ ن مری سٹی کے سینئررہنما منیر عباسی نے ڈپٹی کمشنر مری سے درخواست کی ہے فوری طور پر لینڈ سلائیڈنگ کو روکے جانے کے اقدانات کیے جائیں حفاظتی دیوار لگائی جائے اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو متعدد عمارتیں بھی زد میں آسکتے ہیں۔\378