اسپیکرقومی اسمبلی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پرمبارکباد

پیر 8 ستمبر 2025 22:56

اسپیکرقومی اسمبلی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سہ فریقی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز جیتنے پر بھرپور مبارکباد دی ہے۔ اسپیکر نے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے افغانستان کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا، جس نے نہ صرف کرکٹ کے شائقین کو خوش کیا بلکہ ملک بھر میں فخر کا باعث بھی بنا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے محمد نواز اور دیگر بالرز کی شاندار بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں اور وہ کسی بھی بین الاقوامی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے یو اے ای اور افغانستان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، اور امید ہے کہ وہ آئندہ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو قوم کی دعائیں اور حمایت حاصل ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ قومی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرے گی۔