ا*لاہور میں 72 گھنٹے کی موبائلز سکواڈ آپریشن میں جرائم پیشہ گرفتار

پیر 8 ستمبر 2025 19:55

Zلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء)لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 72 گھنٹے کے دوران موبائلز سکواڈ کی جانب سے سخت سکیورٹی اور چیکنگ کی گئی۔ اس آپریشن میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔چیکنگ کے دوران 23 اشتہاری، 6 عادی مجرمان اور 19 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ تمام ملزمان کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے 73,419 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر 17,053 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تلاشی لی گئی۔اس دوران 2 پستول اور رائفل برآمد کی گئیں، اور سیاہ پیپر یا نیلی بتی والی 214 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ یہ اقدامات شہر میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کیے گئے ہیں۔