قائد اعظم اکادمی کا دفاع پاکستان: ماضی حال و مستقبل سیمینار

شہدا کی قربانیاں مشعل راہ بنانے کا عزم کرتے ہیں، سید ہادی رضوی پروفیسر ظہور احمد زاہد حسین ابڑو

پیر 8 ستمبر 2025 20:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)جنگ ستمبر پاک فوج اور عوام کی بہادری کی عظیم مثال ہے، ملک کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لیے قوم کو اپنے اندر ایک بار پھر جنگ ستمبر والے جذبے کو پیدا کرنا ہوگا اور پاک فوج کے ساتھ بھرپور انداز میں کھڑے ہونا ہوگا 65کی جنگ کے شہدا اور غازی قوم کے ہیرو ہیں ان کی لازوال و عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شہدا جنگ ستمبر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں شہدا کی قربانیاں قابل تقلید ہیں جن کو مشعل راہ بنانے کا عزم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار 60ویں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے قائد اعظم اکادمی قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن حکومت پاکستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن ایف بی ایریا کے اشتراک سے کالج کے کانفرنس ہال میں دفاع پاکستان: ماضی حال اور مستقبل کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار کے مہمان خصوصی ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ) سید ہادی رضوی تھے جبکہ صدارت گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کے پرنسپل پروفیسر ظہور احمد اور قائد اعظم اکادمی کے روح رواں زاہد حسین ابڑو نے کی نظامت کے فرائض سیدہ لبنا نے بخوبی انجام دئے مقررین میں پروفیسر شرجیل احمد پروفیسر صفدر عباس طالبہ عفت خان فاطمہ صدیقی و دیگر شامل تھے اسی طرح طالبہ ایمن عتیق بشرا سمیرا اور آمنہ نے قومی نغمہ پیش کیا سیمینار کا آغاز طالبہ فاطمہ عبد الرحیم نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اور کشف ریاض نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پیش کی زاہد حسین ابڑو نے ابتدائی خطاب میں سیمینار کی غرض و غایت اور مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپس میں اتحاد تنظیم یقین محکم پر عمل کرنا چاہیے اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے مقررین نے کہا جس طرح ہماری مسلح افواج نے ملک و قوم کے لیے اپنی نیندیں قربان کی ہوئی ہیں جو لائق تحسین ہیں ہمیں ملک و قوم کے لیے اپنی مسلح افواج کی اعلی خدمات پر انہیں سلام پیش کرنا چاہیے پروفیسر ظہور احمد نے اظہار تشکر فرماتے ہوئے جنگ ستمبر کے شہدا کے درجات کی بلندی اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعا فرمائی سیمینار میں مہمانوں کو اجرک و شیلڈ پیش کی گئی اور طلبا و طالبات کو سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔