حضور کریم ؐ پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے، آپؐ کااسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے،حافظ نصر اللہ چنا

پیر 8 ستمبر 2025 20:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرحافظ نصراللہ چنا نے کہا ہے کہ حضور کریم ؐ پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے، آپؐ کااسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔محبت رسول ﷺ کا حقیقی تقاضہ ہے کہ نہ صرف ملک میں نظام مصطفویؐ کے لیے جدوجہد تیزکردیں بلکہ اپنی زندگی کے ہردائرے میں سنت رسول ؐ پرعمل کو یقینی بنائیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے تحت گڈاپ اوربحریہ ٹائون میں سیرت النبی ؐ کے اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر امیرضلع گڈاپ عرفان احمد، جنرل سیکرٹری ابوالخیرملک اورجمعیت اتحادالعلماء کے ضلعی صدرآغاعبدالصمدمنصوری ودیگربھی موجودتھے۔انہوں نے مزیدکہاکہنبی کریمؐنے مدینہ کی مثالی ریاست قائم کرکے عدل و انصاف امن کا معاشرہ قائم اور جہالت و غلامی ااندھیروں سے نجات دلائی۔

(جاری ہے)

نبی پاک ؐکا اسوہ حسنہ ہمارے لئے دنیاوی و آخروی کامیابی یقینی بنانے کا حقیقی راستہ ہے۔ آج مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کی بڑی وجہ احکامات خداوندی اور سیرت النبی سے دوری ہے۔ حضور ﷺسے والہانہ محبت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ مسلمانوں کو یہود وہنود کی اسلام ومسلم دشمن سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہوگا تاکہ امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کو بحال کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہمیںپیارے نبیؐ کی سنتپرعمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں امانت ،دیانت ،خیرخواہی اوراسلامی بھائی چارے کوفروغ دینا ہو گا، ریاست مدینہ کے سنہرے اصولوں کو اپنا کرہی ایک ترقیافتہ اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :