سنت نبویؐ پر عمل پیرا ہو کر ہم دین اور دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،سنیٹروقار مہدی

پیر 8 ستمبر 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ سنت نبویؐ پر عمل پیرا ہو کر ہم دین اور دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان جوہرمیں گجر برادری کی جانب سے جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر لنگر کی تقسیم کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کا جشن منانا باعث رحمت ہے،صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم محمد کے امتی ہیں،انہوں نے حاجی محمد سلیم گجر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جانب سے لنگر کی تقسیم کا سلسلہ آج تک رواں دواں ہے،مسلم لیگ (ن)سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہاکہ آپ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہمارے لیے باعث نجات ہے،ایم کیو ایم کے ایم پی اے معید انور نے کہا کہ ربیع الاول کی آمد سے رحمتوں کا نزول ہوتا ہے،ہمیں بھی برکتیں سمیٹنی چاہیئے ،شرکا سیایم کیو ایم کے ایم پی اے فرحان انصاری میزبان تنویر گجر اور فیصل گجر نے بھی خطاب کیا۔