انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیزاسلام آبادکے زیراہتمام منگل کو شیڈول ویبنارملتوی

پیر 8 ستمبر 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز اسلام آباد کے زیراہتمام کل منگل کو "بارڈرز سے پرے، قانون اور آبی تحفظ کے لئے موسمیاتی اقدامات" کے موضوع پر شیڈول ویبنار ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز اسلام آباد کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا کہ ویبنار کو بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر موخر کرنا پڑا ہے اور اس کے لئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ویبنار میں بین الاقوامی ماہرین نے قانون، ماحولیاتی تحفظ اور آبی وسائل پر تبادلہ خیال کرناتھا جس کا مقصد سرحد پار آبی تحفظ کے لئے قانونی و ماحولیاتی فریم ورک پر روشنی ڈالنا تھا۔ شرکاء سے کہا گیا ہے کہ وہ اپ ڈیٹس کے لئے منتظمین کے آفیشل پلیٹ فارمز سے رابطہ میں رہیں۔

متعلقہ عنوان :