صوبائی مشیر نسیم الرحمن خان ملاخیل کا ممتاز سیاسی رہنماحاجی میر فیروز لہڑی کے انتقال پر اظہارافسوس

پیر 8 ستمبر 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما و ٹرانسپورٹرحاجی میر فیروز لہڑی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کراچی میں مرحوم کے لواحقین سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میر فیروز لہڑی باوقار اور قدر کے حامل شخصیت تھے، ان کا انتقال ملک و صوبے کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلند ی درجات کے لیے دعا کی جبکہ سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :