سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی شان میں گستانی کرنیوالے ملعون کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کامطالبہ

پیر 8 ستمبر 2025 22:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی شان میں گستانی کرنیوالے ملعون کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کامطالبہ کردیا،ایوان نے اس حوالے سے قراردادبھی متفقہ طور پر منظورکرلی۔ اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن محمدریاض نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ ہدایت حسین ولد علی گل نور سعودی عرب شہرمدینہ میں رہتاہے جس نے فیس بک پر صحابہ کرام،اہل بیت وحضرت عائشہ کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں مطالبہ ہے کہ اس ملعون کوانٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے کیونکہ اس سے امن کو نقصان پہنچتاہے۔

رکن صوبائی اسمبلی عدنان نے بھی زوردے کرکہاکہ یہ صحابہ کرام کی شان میں گستانی کامعاملہ ہے اسمبلی کی طرف سے وفاقی حکومت کو جوائنٹ درخواست چلی جائے بذریعہ ہوم ڈیپارٹمنٹ،تاکہ اس ملعون کیخلاف کارروائی ہوسکے۔

(جاری ہے)

سپیکرنے کہاکہ یہ مسئلہ بہت اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے وزیرقانون کوہدایت کی کہ ایف آئی اے سے رابطہ کرکے انکوائری کرائی جائے جوبھی لیگل ایکشن ممکن ہو اس بندے کیخلاف لیاجائے کیونکہ ایسے لوگوں کی وجہ سے مذہبی منافرت پھیلنے کاخدشہ ہوتاہے۔

بعدازاں ریاض نے متفقہ قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ صوبائی اسمبلی وفاقی حکومت سے پرزورمطالبہ کرتی ہے کہ ہدایت جوکہ پاکستانی شہری ہے اس وقت مدینہ منورہ شہرمیں رہائش پذیر ہے،نے فیس بک آئی ڈی پر حضرت عائشہؓ اورحضرت عثمان غنیؓ سمیت دیگرصحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی ہے لہذااس کوانٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے قرارواقعی کی سزادی جائے تاکہ کوئی دوبارہ صحابہ کرام کی شان میں گستاخی نہ کرسکے۔