Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فلڈ ریلیف کیمپوں میں خیمہ سکول قائم کر کے تعلیمی سلسلہ کی بحالی یقینی بنائی گئی ہے،صوبائی وزیررانا سکندر حیات

پیر 8 ستمبر 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لٹریسی کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ناخواندگی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ غیر رسمی تعلیمی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں اور ڈیجیٹل لٹریسی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے پنجاب کے تعلیمی شعبے کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ صوبے کے 2 ہزار سے زائد سکولوں کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ان حالات میں پنجاب حکومت کی کوشش ہے کہ متاثرہ اضلاع کے بچوں کا تعلیمی سفر کسی صورت نہ رُکے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فلڈ ریلیف کیمپوں میں خیمہ سکول قائم کر کے تعلیمی سلسلہ کی بحالی یقینی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سیلابی علاقوں میں قائم خیمہ سکولوں میں معصوم بچوں کی آنکھوں میں عزم و ہمت اور یقین دیکھا ہے۔ ان بچوں کے اعتماد نے ہمارے حوصلے بھی بڑھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں یہی اعتماد قائم رہا تو کسی کا بھی تعلیم کا خواب ادھورا نہیں رہے گا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات