Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہر شہر اور ہر گاؤں میں سیلاب متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے،ترجمان محکمہ ہائوسنگ

پیر 8 ستمبر 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ہر شہر اور ہر گاؤں میں سیلاب متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پنجاب صاف پانی اتھارٹی اور واسا ایجنسیوں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی تقسیم ہنگامی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز صاف پانی اتھارٹی اور واسا نے مجموعی طور پر 2 لاکھ 3 ہزار 800 لیٹر پینے کا صاف پانی متاثرہ شہریوں کو فراہم کیا۔ صرف صاف پانی اتھارٹی ہی کی جانب سے گزشتہ چار روز میں 4 لاکھ 99 ہزار لیٹر پانی فراہم کیا گیا ہے۔ واسا ایجنسیوں نے چار روز کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد پانی کی بوتلیں تقسیم کیں جبکہ 15 اضلاع میں 46 واٹر ٹینکروں کے ذریعے بھی پینے کے صاف پانی کی فراہمی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں الٹرا فلٹریشن ہینڈ پمپس اور جدید فلٹریشن پلانٹس پہنچائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ متاثرہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل خود صوبہ بھر میں ریلیف آپریشن اور صاف پانی کی فراہمی کی نگرانی کر رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات