Live Updates

چیچہ وطنی،سیلاب زدگان کے 2ریلیف کیمپس میں متاثرین کو مچھر دانیاں اور لوشن فراہم کردیا گیا،ترجمان تحصیل انتظامیہ

منگل 9 ستمبر 2025 11:10

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) سیلاب زدگان کے 2ریلیف کیمپس میں متاثرین کو مچھر دانیاں اور لوشن فراہم کیا گیا،ترجمان تحصیل انتظامیہ کے مطابق سیلاب متاثرین کو مچھروں سے بچاؤکیلئے دو درجن سے زائد مچھردانیاں اور مچھر بھگانے والے لوشن فراہم کردئیے گئے ہیں،ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ریلیف کیمپس میں متاثرین کو خوراک اور پینے کے صاف پانی کے علاوہ دیگر سہولیات بھی تواتر سے فراہم کی جارہی ہیں،کیمپس میں محکمہ صحت اور محکمہ لائیوسٹاک کا سٹاف بھی ہمہ وقت موجود ہے جو ادویات کیساتھ ساتھ مویشیوں کو ویکسینیشن بھی کی جارہی ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :