سرگودھا ،فارم ہائوس پر گائے کی ٹکر سے 36سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

منگل 9 ستمبر 2025 12:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)سرگودھا میں فارم ہائوس پر گائے کی ٹکر سے 36 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا جس کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے فارم ہاس پر گائے کی ٹکر لگنے سے محلہ شاہ نصیب کا 36 سالہ نوجوان نوید جاوید رات کو شدید زخمی ہو گیا جس کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم گیا جو نجی رپورٹر اور پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری تھے جن کو نماز جنازہ ادا کر کے آہوں اور سسکیوں میں علاقہ کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :