تھانہ سربند پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گر فتار

منگل 9 ستمبر 2025 13:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) تھانہ سر بند پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گر فتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس تر جمان کے مطابق ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند فواد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں منشیات فروش، غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان عباس، محمد ہارون، سمیع اللہ، عدنان، شکیل خان اور محمد داود کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل، ایک پستول، ایک بوتل شراب، میگزینز اور کارتوس برآمد کیے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :