لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر پر عائد دو لاکھ روپے جرمانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

منگل 9 ستمبر 2025 13:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے مریض کے علاج میں غفلت کے الزام پر ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے ڈاکٹر پر عائد دو لاکھ روپے جرمانے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گذار ڈاکٹر مجتبیٰ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن نے بلاجواز جرمانہ عائد کیا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈاکٹر پر عائد جرمانے کو کالعدم قرار دے۔