اسرائیل کا شام کے تین شہروں کے قرب و جوار میں حملہ

اسرائیلی فضائی حملے ملکی خودمختاری اور علاقائی استحکام کی صریح خلاف ورزی ہیں،وزارت خارجہ

منگل 9 ستمبر 2025 13:27

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے پیر کو بتایا کہ اسرائیل نے شام کے وسطی شہر حمص، ساحلی شہر لطاکیہ اور تاریخی شہر پالمائرا (تدمر)کے قریبی علاقوں میں حملہ کیا۔اسرائیل نے اس پر کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

شام کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیلی فضائی حملوں کو اپنی خودمختاری اور علاقائی استحکام کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شامی سرزمین کے خلاف اسرائیلی کشیدگی کے جاری سلسلے کا حصہ ہیں۔شامی ذرائع نے اطلاع کردہ حملوں کے حجم یا اثرات کے بارے میں نہیں بتایا۔

متعلقہ عنوان :