Live Updates

پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

منگل 9 ستمبر 2025 14:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 31 سالہ عثمان شنواری نے 2013 سے 2019 تک قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

اپنے چھ سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک وکٹ حاصل کرنے والے شنواری نے ایک روزہ میچوں میں 34 اور ٹی 20 فارمیٹ میں 13 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کی نمایاں کارکردگیوں میں سری لنکا کے خلاف دو بار پانچ وکٹیں حاصل کرنا شامل ہے۔ عثمان شنواری 2018 کے ایشیا کپ میں بھی قومی اسکواڈ کا حصہ تھے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات