Live Updates

سیلاب متاثرین کا دکھ ہم سب کا مشترکہ دکھ ہے، اُنکی زندگیوں کی بحالی تک ہمارا فرض ہے کہ ہم اُنکی مدد جاری رکھیں، وائس چانسلر

منگل 9 ستمبر 2025 16:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے قائم کیے گئے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران، سٹاف اور طلبہ وطالبات نے دل کھول کر عطیات دیے، جو سیلاب متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ وائس چانسلر نے کیمپ میں رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اوراُن کی مدد کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام محض ریلیف سرگرمی نہیں بلکہ ایک اجتماعی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ سیلاب متاثرین کا دکھ ہم سب کا مشترکہ دکھ ہے اور ان کی زندگیوں کی بحالی تک ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی مدد جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان نے اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس نیک کام میں حصہ لیں اور دل کھول کر عطیات دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر چھوٹا عطیہ بھی متاثرہ خاندانوں کی زندگیوں میں بڑا فرق ڈال سکتا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ملک فیروز خان نون بزنس سکول پروفیسرڈاکٹرعرفان شہزاد، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمود الحسن، ڈائریکٹر سپورٹس مہر احمد خان ہرل، چیف سیکیورٹی آفیسر کرنل (ر) اشتیاق احمد کے علاوہ تدریسی وانتظامی شعبہ جات کے صدوربھی موجود تھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات