
تعلیمی اداروں میں منشیات ‘ بچوں کے لنچ باکس چیک کرنے ہوں گے.اسلام آباد ہائیکورٹ
صرف آگاہی سے بات نہیں بنے گی ‘ موثر مانیٹرنگ بھی ضروری ہے‘ منشیات کے خلاف پولیس کا سلوگن کافی نہیں، عملی اقدامات کرکے دکھانا ہوں گے.جسٹس راجہ انعام امین منہاس
میاں محمد ندیم
منگل 9 ستمبر 2025
15:39

(جاری ہے)
سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے نجی تنظیم لکی فاﺅنڈیشن کی درخواست پر کی پولیس نے عدالت میں جنوری سے 22 اپریل 2025 تک کی رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 255 کلو گرام ہیروئن اور 126 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، 689 مقدمات درج ہوئے اور 709 ملزمان کو گرفتار کیا گیا. وزارت داخلہ حکام نے بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد سکولوں میں آگاہی مہم بھی چلائی گئی ہے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ صرف آگاہی سے بات نہیں بنے گی بلکہ موثر مانیٹرنگ بھی ضروری ہے بچوں کے لنچ باکس بھی چیک کرنے ہوں گے تاکہ کوئی چیز باہر سے اندر نہ لائی جا سکے. عدالت نے کہا کہ منشیات کے خلاف پولیس کا جاری کردہ سلوگن کافی نہیں، عملی اقدامات کرکے دکھانا ہوں گے عدالت نے قرار دیا کہ ایس ایچ اوز کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے علاقے کی نگرانی کریں، یہ نہیں کہ صرف رٹ دائر ہونے پر ہی ایکشن شروع کیا جائے . پرائیویٹ اسکولز کی تنظیم پیرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ادارے کی جانب سے بھی منشیات کے خاتمے کے لیے ڈائریکشن جاری کی گئی ہیں بعد ازاں کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں بعد تک کے لیے ملتوی کردی گئی.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کی دوحہ پر حملے کی مذمت
-
پیرس میں مساجد کے باہر سؤروں کے نو سر پھینک دیے گئے
-
پاکستان اپنے کئی ملین شہریوں کی جاسوسی کر رہا ہے، ایمنسٹی
-
اسرائیل کی مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج ہوں گے، سعودی عرب کا انتباہ
-
ملک میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ہو کر کام کرنا ہوگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک
-
سیلزٹیکس رجسٹرڈ کاروبار کیلئے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم متعارف
-
علیمہ خان صحافیوں کو بھائی اوربیٹا پکارنے لگ گئیں
-
سیاسی اتفاق نہ رکھنے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
-
وزیراعظم نے سیلاب کے فوڈ سیکیورٹی پر پڑنے والے اثرات کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
-
سیلاب ، بارشوں سے مزید 5شہری جاں بحق، تداد 927 ہوگئی
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کی سیلابی تباہ کاریوں کے بعد کسانوں کے تحفظ اور غذائی اجناس کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.