پی ایس ڈی پی کے تحت دو ماہ میں 155.564 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری

منگل 9 ستمبر 2025 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے ابتدائی دو ماہ (جولائی-اگست) کے دوران سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور کارپوریشنز کے جاری اور نئے سماجی ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 155.564 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی اجازت دیدی ہے، جاری مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 1000 ارب روپے مختص کئے گیے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دوماہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5.305 ارب روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے منصوبوں کیلئے 107.983 ارب روپے جبکہ کارپوریشنز (بشمول نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاور ڈویژن -این ٹی ڈی سی/پیپکو) کے لیے 47.581 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انویسٹمنٹ کے لیے 165.81 ملین روپے،کابینہ ڈویژن کے لیے 10.558 ارب روپے،موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈویژن کے لیے 417.55 ملین روپے، کامرس ڈویژن کے لیے 7.50 ملین روپے،مواصلات ڈویژن (این ایچ اے کے علاوہ) کے لیے 22.37 ملین روپے،دفاع ڈویژن کے لیے 1.733 ارب روپے،دفاعی پیداوار ڈویژن کے لیے 267.90 ملین روپے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لیے 74.30 ملین روپے،وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کے لیے 2.787 ارب روپے،فنانس ڈویژن کے لیے 127.74 ملین روپے،صوبوں اور خصوصی علاقوں کے لیے 39.935 ارب روپے،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 8.036 ارب روپے،ہائوسنگ و ورکس ڈویژن کے لیے 750.87 ملین روپے،انسانی حقوق ڈویژن کے لیے 3.45 ملین روپے،صنعت و پیداوار ڈویژن کے لیے 285.64 ملین روپے،اطلاعات و نشریات ڈویژن کے لیے 904.05 ملین روپے،آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کے لیے 2.434 ارب روپے،بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے لیے 176.98 ملین روپے،داخلہ ڈویژن کے لیے 4.936 ارب روپے،کشمیر امور، گلگت بلتستان و سیفران ڈویژن کے لیے 270 ملین روپے،قانون و انصاف ڈویژن کے لیے 286.87 ملین روپے،میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے لیے 519.75 ملین روپے،نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لیے 638.06 ملین روپے،نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن و کوآرڈینیشن ڈویژن کے لیے 2.151 ارب روپے،نیشنل ہیریٹیج و کلچر ڈویژن کے لیے 251.41 ملین روپیاورپارلیمانی امور ڈویژن کے لیے 375 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

اسی طرح پٹرولیم ڈویژن کے لیے 107.79 ملین روپے،وزارتِ منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کے لیے 3.490 ارب روپے،ریلوے ڈویژن کے لیے 3.362 ارب روپے،مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈویژن کے لیے 97.56 ملین روپے،ریونیو ڈویژن کے لیے 1.072 ارب روپے،سائنس و ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 718.90 ملین روپے،سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل ڈویژن کے لیے 75.51 ملین روپے،اور واٹر ریسورسز ڈویژن کے لیے 20.013 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ کارپوریشنز میں سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے لیے 34.047 ارب روپے اورپاور ڈویژن (این ٹی ڈی سی/پیپکو) کے لیے 13.533 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :