ٹنڈومحمدخان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن، 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 9 ستمبر 2025 17:51

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ٹنڈومحمدخان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن، 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد کرلی، ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب میمن کے ریڈر ممتاز خاصخیلی نے اے پی پی کو بتایا کہ ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے انچارج پولیس پوسٹ دندو کے ہمراہ پیٹرولنگ کے دوران 2 ایکٹو کرمنلز فیاض عرف علی بخش بڑدی ولد محمد علی اور امیر ولد میر حسن بڑدی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 عدد غیر قانونی اسلحہ پسٹل اور 4 عدد گولیاں برآمد کرلیں، سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوجی شوگر ملز کے خستہ حالت میں کوارٹر میں قائم کچی شراب کی بٹھی پر کارروائی کے دوران 3 منشیات فروشوں زاہد نوناری، غلام حیدر نوناری اور حسن نوناری کو گرفتار کرتے ہوئے شراب کی بٹھی مسمار کرکے 95 لیٹرز کچی شراب سمیت شراب بنانے کا سامان برآمد کرلیا، مزکورہ ٹیم نے ایک اور کاروائی کے دوران منشیات فروش منظور علی بروہی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 4 کلو بھنگ برآمد کرلی، مزکورہ ٹیم نے ایک اور کاروائی کے دوران محمد سلیم حاجانو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 550 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں، آبادگار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران ایک مین پوڑی فروش خادم حسین لونڈ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 400 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کرلیا،ملاکاتیار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گشت کے دوران خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات چرس سپلائر اور ایکٹو کرمنل نواز ولد یوسف ملاح رہائشی شوکت کالونی ٹنڈومحمدخان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 5 کلو 37 گرام چرس برآمد کرلی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم 45 سے زائد ڈکیتی، چوری، رابری، مرڈر، پولیس انکاؤنٹر منشیات، غیر قانونی اسلحہ، جوا سمیت دیگر مقدمات میں ملوث و پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :