Live Updates

ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کاسیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، نقصانات کا جائزہ لیا

منگل 9 ستمبر 2025 17:51

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیےکرم داد بلوچ اور توت والا کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ نائب تحصیلدار اور متعلقہ پٹواری بھی موجود تھے۔ دورے کا مقصد متاثرہ فصلوں کا جائزہ لینا اور کسانوں کو درپیش مسائل کا براہ راست مشاہدہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ فصلوں کا سروے جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ کسانوں کے نقصانات کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ دورے کے دوران انہوں نے علاقہ مکینوں سے ملاقات بھی کی، ان کے مسائل سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :