درگاہ دامن شاہ میں چوری کی واردات، چور پنکھے، بیٹری، یو پی ایس سمیت دیگر سامان لے اڑے

منگل 9 ستمبر 2025 17:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)درگاہ دامن شاہ میں چوری کی واردات، چور پنکھے، بیٹری، یو پی ایس سمیت دیگر سامان لے اڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے میرانپور تھانے کی حدود میں واقع درگاہ سید دامن شاہ بخاری سے نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں الماریوں میں رکھی مقدس کتب کی بے حرمتی کرتے ہوئے انہیں باہر پھینک دیا جبکہ 3 پنکھے، بیٹری، یو پی ایس اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے، شہریوں نے اس مذموم حرکت کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس کتب کی بے حرمتی انتہائی دلخراش اور شرمناک عمل ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :