
پاکستان اور قازقستان کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قازقستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ مورات نورتیلو سے ملاقات میں گفتگو
منگل 9 ستمبر 2025 23:09
(جاری ہے)
وزیراعظم نے قازقستان کے نائب وزیر اعظم کا پاکستان کے پہلے دورے پر خیرمقدم کرتے ہوئے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی باہمی خواہش ہے۔ وزیراعظم نے قازقستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں (فضائی، ریل اور سڑک کے ذریعہ) اور عوام کی سطح پر رابطہ کے لئے پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قازقستان کے صدر کا پاکستان کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔ وزیر اعظم نے مختلف مفاہمتی یادداشتوں اور زیر غور معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک وفد آستانہ بھیجنے کی پیشکش کی۔ دونوں فریق اس حوا لہ سے پچھلے کئی مہینوں سے باقاعدہ بات چیت کرتے رہے ہیں اور توقع ہے کہ اس سال کے آخر میں قازقستان کے صدر کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم مفاہمتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ قازقستان کے نائب وزیر اعظم نے بھرپور مہمان نوازی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ اپنی تفصیلی بات چیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ صدر توکایوف کا آئندہ دورہ اسلام آباد انتہائی تاریخی اور کامیاب ہو گا اور اس سے پاکستان اور قازقستان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں توثیق
-
عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کے کیس پر جلد سماعت کیلئے پی ٹی آئی متحرک
-
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا روسی سپیکر مس والینٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک رابطہ ، بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
-
(ن) لیگ قومی جماعت ، صوبائیت یا ڈیم کارڈ کی سیاست کبھی نہیں کی‘ عظمیٰ بخاری
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا فیصلہ معطل، عہدے پربحال
-
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف
-
سپریم کورٹ، پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا
-
انصاف کے دروازے بند ، میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
ریاض، پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی گانا جاری،ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پردھوم مچا دی
-
دعا ہے کہ پاکستان اورسعودیہ کی دوستی مزید مضبوط ہو اور نئی بلندیوں کو چھوئے، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.