جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیر بند ہڑتال کے بعد سیز فائر لائن کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ

منگل 9 ستمبر 2025 22:41

پوٹھی مکوالاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء) جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیر بند ہڑتال کے بعد سیز فائر لائن کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ‘ تمام اضلاع سے بیک وقت سیز فائر لائن عبور کر کے بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں داخل ہوا جائے گا۔

(جاری ہے)

دستیاب معلومات میں انکشاف ہوا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے انتیس ستمبر سے شروع احتجاج میں مختلف طرح کے پلان ترتیب دئیے ہیں غیر معینہ مدت کے شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کے بعد ایک بڑا اقدام بیک وقت تمام کراسنگ پوائنٹس سے غیر مسلح اور پر امن رہتے سفید پرچم اٹھا کر بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر کی طرف ملن مارچ کیے جائیں گے پونچھ کے لوگ تتری نوٹ کوٹلی کے لوگ کھوئی رٹہ اور نکیال میرپور کے لوگ سماہنی مظفرآباد کے لوگ چکوٹھی سے جموں کشمیر کے بھارتی زیر تسلط علاقوں کی طرف لانگ مارچ کریں گے زرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ سے دس لاکھ افراد کے تتری نوٹ سے سیز فائر لائن کی طرف مارچ کا امکان ہے کوٹلی میرپور اور مظفرآباد سے بھی لاکھوں افراد سیز فائر لائن روند سکتے ہیں بیک وقت تمام کراسنگ پوائنٹس سے ملن مارچ کی صورت آزاد کشمیر کے اداروں کی جانب سے شرکاء کو روکنا نہ ممکن ہے دوسری جانب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ زلزلہ دور میں لیے گئے 55ارب روپیہ کی واپسی مہاجرین نشستوں کے خاتمے مراعات یافتہ طبقے سے مراعات کی واپسی اور آزاد کشمیر کو فری لورڈ شیڈنگ زون قرار دے کر خونی انقلاب کو روکا جا سکتا ہے۔