خیبر پختونخوا حکومت کا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت فلیگ شپ پروگرام ڈیجیٹل اسکلز انیشیٹو کا اجرا

منگل 9 ستمبر 2025 19:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) خیبر پختونخوا حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت فلیگ شپ پروگرام ڈیجیٹل اسکلز انیشیٹو کا اجرا کردیا گیا۔وزیراعلیٰ ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق پروگرام کے اجراء کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہائوس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے تحت صوبے کے 27,450 نوجوانوں کو عالمی معیار اور مارکیٹ کی ضروریات ڈیجیٹل اسکلز سکھائے جائیں گے۔

پروگرام کے تحت 2,888 گریجویٹس کو گلوبل سرٹیفیکیشن کے لیے سکالر شپس فراہم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ گریجویٹس کی کیرئیر کونسلنگ اور مینٹورشپ بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 6,000 سے زائد نوجوانوں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ ایک صاف اور شفاف طریقے سے میرٹ پر 1,268 نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ کے پہلے بیچ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز سکھانے کے لئے مسابقتی عمل کے ذریعے تربیتی شراکت داروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت گریجویٹس کو 24 مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل اسکلز سکھائے جائیں گے۔ ان شعبوں میں آرٹیفیشل اینٹیلجنس، کلاvوڈ کمپیوٹنگ، سائبر سکیورٹی، کمپیوٹر نیٹ ورکنگ، گرافک ڈیزائننگ، گیم ڈ,یلپمنٹ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور دیگر شامل ہیں۔ معیار اور جوابدہی یقینی بنانے کے لیے ہر فرم کے لئے ایک مضبوط مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ہنر مند نوجوانوں کی ایسی کھیپ تیار کرنا ہے جو مقامی صنعتوں کے ساتھ عالمی فری لانس مارکیٹ میں ملازمتیں حاصل کر سکیں گے۔