
ایس ای سی پی نے کیپٹل مارکیٹس کے لیے سسٹین ایبل فنانس ایڈوائزری گروپ کا پہلا اجلاس
منگل 9 ستمبر 2025 20:35
(جاری ہے)
اس میں گروپ کے اراکین نے شرکت کی، جن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او فاروق ایچ سبزواری، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان کے صدر سیف اللہ،پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان، ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کے نمائندے شوزب علی، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کی نمائندہ محترمہ ناز خان، یو این ویمن کی نمائندہ محترمہ فریحہ عمر، اور پاکستان بزنس کونسل کی نمائندہ محترمہ نازش شیخا شامل تھیں۔
کنوینر نے مشاورتی گروپ کے مقاصد اور توقعات پر روشنی ڈالی اور واضح و قابلِ حصول اہداف مقرر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اراکین نے پائیداری کی اصلاحات میں اپنے اداروں کے کردار کی تصدیق کی اور گزشتہ تین سالوں سے SECP کے ساتھ اپنی شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک متحد مشاورتی فورم کے قیام کو ایک بروقت قدم قرار دیا۔ اراکین نے بین الاقوامی پائیداری کی رپورٹنگ کے معیارات کو تیزی سے اپنانے کے لیے مسلسل تعاون اور صلاحیت سازی کی اہمیت پر بھی زور دیا، جن کا مرحلہ وار اطلاق جولائی 2025 سے شروع ہونا ہے۔ گروپ نے موجودہ خامیوں کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے، پیشرفت کی پیمائش کے لیے واضح کارکردگی کے اشاریے (KPIs) قائم کرنے اور تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں، گروپ نے ویمن ایکوی اسمارٹ پالیسی کے ایکشن پلان کی حمایت کے لیے فعال شراکت داریوں کو فروغ دینے کا عزم کیا، جس کا مقصد SECP کے زیرِ انتظام شعبوں میں صنفی اصلاحات کو مرکزی دھارے میں لانا ہے۔یہ مشاورتی گروپ مسلسل بات چیت کے لیے ایک اعلی سطحی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جو پاکستان میں پائیدار کاروباری طریقوں کو فروغ دینے کے لیے پیشرفت کا جائزہ لینے اور حل تلاش کرنے کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر ملاقات کرے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 386,300 روپے پر مستحکم
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصدکی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 30.33 فیصد اضافہ
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے استحکام رہا،ادارہ شماریات
-
16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ،فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی
-
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ریکو ڈک منصوبہ نئے دور میں داخل، منصوبے میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی بڑی رکاوٹیں دور
-
برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ماہ بعد تبدیلی ،4روپے کلو کمی
-
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد معیشت کے تمام تخمینوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی‘ خادم حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.