مسابقتی کمیشن نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے حصص کے حصول کی منظوری دے دی

منگل 9 ستمبر 2025 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مخصوص حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔ شیئر پرچیز معاہدے کے تحت میسرز ڈی ڈبلیو (پرائیویٹ) لمیٹڈ فروخت کنندہ میسرز آئی ایم ایس انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ سے مجوزہ شیئرز حاصل کرے گی۔میسرز ڈی ڈبلیو (پرائیویٹ) لمیٹڈ بنیادی طور پر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور حصص کے حصول سے منسلک ہے اور فی الوقت مینوفیکچرنگ، انجینئرنگ یا توانائی کے شعبوں میں آپریٹ نہیں کرتی۔

میسرز ہیوی انجینئرنگ کمپلیکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان کے بجلی کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نظام میں استعمال ہونے والے بڑے کپیسٹی یونٹس سمیت بجلی کے ٹرانسفارمرز کی مینوفیکچرنگ اور رپیئرنگ کے شعبے سے منسلک ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایس انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ انجینئرنگ، پروکیورمنٹ، کنسٹرکشن (ای پی سی) اور کمشننگ سے متعلق خدمات فراہم کرتی ہے۔

کمیشن کے جائزے میں 'بجلی کے ٹرانسفارمرز' کی متعلقہ پر اڈکٹ مارکیٹ جبکہ مذکورہ لین دین کی کونگلومریٹ مرجر کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔کمیشن کا کہنا ہے کہ مذکورہ لین دین ٹرانسفارمر مارکیٹ میں کسی موجودہ یا ممکنہ حریف کے مقابلے سے باہر نکلنے کا باعث نہیں بنے گا اور نہ ہی یہ مارکیٹ میں غلبہ پیدا ہونے یا اس کے مضبوط ہونے کی وجہ بن سکتا ہے۔