جنوبی وزیرستان میں زلزلے سے سکول کو شدید نقصان،چار دیواری منہدم ،طلباء ،اساتذہ غیر محفوظ رہے

منگل 9 ستمبر 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آنے والے زلزلے سے سرکاری اسکول کو نقصان پہنچا ہے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں زلزلے سے گورنمنٹ ہائی اسکول وانا کی چار دیواری منہدم ہو گئی تاہم طلباء اور اساتذہ غیر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں گورنمنٹ ہائی اسکول وانا جنوبی وزیرستان لوئر کی 190 فٹ طویل باؤنڈری وال زمین بوس ہوئی، جس کے باعث اسکول کے ہاسٹل میں مقیم طلباء اور اساتذہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

طلباء کے مطابق چار دیواری نہ ہونے کے باعث وہ کمروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر باؤنڈری وال کی مرمت کی جائے تاکہ تعلیمی ماحول بحال ہو سکے۔اسکول کے پرنسپل غلام حسین وزیر کے مطابق واقعے کی اطلاع زلزلے کے دن ہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کو دے دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :