نسٹ کے سکول آف نیچرل سائنسز کے زیرِ اہتمام ’’نظم و ضبط کے ذریعے آگے بڑھنا: ریاضی کی آنکھ کے ذریعے حیاتیات کا مطالعہ کرنے کا ایک فائدہ مند سفر‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

منگل 9 ستمبر 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے سکول آف نیچرل سائنسز (ایس این ایس) کے زیرِ اہتمام ’’نظم و ضبط کے ذریعے آگے بڑھنا: ریاضی کی آنکھ کے ذریعے حیاتیات کا مطالعہ کرنے کا ایک فائدہ مند سفر‘‘ کے عنوان سے منگل کو سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ممتاز برطانوی ماہر پروفیسر آف کمپلیکسٹی سائنسز، یونیورسٹی آف برسٹل، یوکے پروفیسر لوکا گیوگیولی نے خصوصی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ریاضیاتی ماڈلز اور اصول کس طرح حیاتیاتی نظاموں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بین الشعبہ جاتی تحقیق کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور طلباء کو سائنسی تحقیق میں تجزیاتی سوچ اپنانے کی ترغیب دی۔تقریب میں طلباء، اساتذہ اور محققین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موضوع سے متعلق گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ سیمینار کا اختتام سوال و جواب کے سیشن پر ہوا جہاں حاضرین نے پروفیسر لوکا گیو گیولی سے مختلف سائنسی موضوعات پر سوالات کئے۔ایس این ایس کی جانب سے اس طرح کی تقریبات کا مقصد طلباء کو جدید سائنسی رجحانات سے روشناس کرانا اور عالمی سطح کے ماہرین سے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :