ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کا انعقاد

منگل 9 ستمبر 2025 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں حالیہ شدید بارشوں کے بعد ڈینگی سے بچاؤ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل عباس نے کہا کہ بارشوں کے موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ،اس لئے تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت زیادہ مؤثر انداز میں کام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور نکاسی آب کے عمل کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے مزید کہا کہ بار بار انسدادِ ڈینگی سرویلنس کو یقینی بنایا جائے، ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دی جائے اور عوام میں آگاہی مہم کو بھی مزید تیز کیا جائے تاکہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اپنی اور دوسروں کی صحت کو محفوظ بنا سکیں۔انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے فیلڈ میں بھرپور موجودگی کو یقینی بنائیں اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :