Live Updates

ا*رحیم یارخان،کشتی حادثہ،جاں بحق خواتین کی اجتماعی نماز جنازہ ادا

منگل 9 ستمبر 2025 20:15

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء)کشتی حادثہ‘ ڈوب کرجاں بحق ہونے والی خواتین کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی‘ علاقہ مکینوں کی کثیرتعداد میں شرکت‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روزنوروالا کے علاقہ میں سیلابی پانی سے محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے دوران کشتی الٹ جانے کے باعث دوخواتین شاہدہ بی بی اورگائمن عرف دودی سمیت تین افراد ڈوب کرجاں بحق ہوگئے تھے‘ گزشتہ روز جاں بحق ہونے والی شاہدہ بی بی اورگائمن عرف دودی کی اجتماعی نمازجنازہ موضع نوروالا میں ادا کی گئی جس میں ممبرقومی اسمبلی مخدوم مرتضی محمودسمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات