ئ* صوبے کے حقیقی سیاسی قوت کے سامنے حکومتی مشینری ریت کی دیوار ثابت ہوئی، اے این پی

منگل 9 ستمبر 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں 8ستمبر کو شٹر ڈان اور پہیہ جام ہڑتال کے دوران گرفتار کئے گئے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہنمائوں کی صوبے کے مختلف جیلوں سے رہائی پر انہیں ان کی قومی سیاسی وطنی ذمہ داری سرانجام دینے پر خراج تحسین اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے حقیقی سیاسی قوت کے سامنے حکومتی مشینری ریت کی دیوار ثابت ہوئی جب بھی ہمارے درمیان اتحاد رہا تو اس کا بڑے سے بڑا زور آور حکمران بھی سامنا نہ کرسکا ضرورت اس امر کی ہے کہ حقیقی سیاسی جماعتیں درپیش سنگین قومی معاشی مسائل کے حل کیلئے اسی طرح اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں دریں اثنابلوچستان حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان کامیاب مذاکرات منعقد ہوئیآل پارٹیز اور اپوزیشن نمائندوں نے صوبائی وزرا میر ظہور بلیدی میر شعیب نوشیروانی، بخت محمد کاکڑکمشنر کوئٹہ شاہ زیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی پر مشتمل حکومتی وفد کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے اہم کردار ادا کیامذاکرات کے نتیجے میں 8 ستمبر کے احتجاج کے دوران گرفتار رہنمائوں اور کارکنان کو رہا کیا گیا بلوچستان بھر میں درج کیے گئے مقدمات واپس لیے جائیں گییہ مذاکرات ستمبر کو سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر پیش آنے والے خودکش حملے اور اس کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کے تناظر میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے دفتر میں منعقد ہوئے مزاکرات میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی کی قیادت میں مرکزی سیکرٹری طلبا رشیدخان ناصر صوبائی ترجمان ولی داد میانی پر مشتمل پارٹی وفد بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ساجد ترین ایڈوکیٹ اختر حسین لانگو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے تالیمند خان کبیر افغان مجید خان اچکزئی نیشنل پارٹی کے چیئرمین اسلم بلوچ چنگیز حئی ایڈوکیٹ پاکستان تحریک انصاف کے ایڈوکیٹ سلام آغاجماعت اسلامی زاہد اختر بلوچ اور مجلس وحدت المسلمین مولانا ولایت حسین کے قیادت میں اپوزیشن پارٹیوں کے وفود نے شرکت کی