اہم عہدوں پر تقرریاں صرف میرٹ، اہلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گی ،سی پی اوپشاور

منگل 9 ستمبر 2025 22:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور میں ایس ایچ اوز سمیت دیگر اہم عہدوں پر تعیناتی کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کے سامنے متعدد پولیس افسران پیش ہوئے۔ اس سلسلے میں اہل اور خواہشمند افسران کی درخواستیں پہلے ہی جمع کی گئی تھیں۔ کیپٹل سٹی پولیس تر جمان کے مطابق خصوصی کمیٹی کی صدارت سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کی، جبکہ دیگر اراکین کمیٹی ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد اور تمام ڈویژنل ایس پیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمیٹی افسران کی اہلیت، کارکردگی اور قابلیت کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے تاکہ سفارشات کی روشنی میں میرٹ پر مبنی تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں۔اس موقع پر سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس اقدام کا مقصد پشاور پولیس کے نظام کو مزید مؤثر، فعال اور عوام دوست بنانا ہے۔سی سی پی او نے واضح کیا ہے کہ اہم عہدوں پر تقرریاں صرف میرٹ، اہلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گی تاکہ پولیس کے عوامی خدمت کے نظام کو مزید بہتر اور مستحکم بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :