فیصل آباد پولیس نے فراڈ اور دھوکہ دہی سے دوسری شادی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

منگل 9 ستمبر 2025 22:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے فراڈ اور دھوکہ دہی سے دوسری شادی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ تھانہ ویمن پولیس نے کارروائی کرکے فراڈ اور دھوکہ دہی سے دوسری شادی کرنے والے ملزم سلیم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ وویمن انسپکٹر مدیحہ ارشاد نے کارروائی کرتے ہوۓ ملزم سلیم کو گرفتار کیا۔ملزم سلیم بارہ سال پہلے سے شادی شدہ تھا اور دو بچوں کا باپ تھا۔ملزم نے فراڈ اور دھوکہ دہی کرتے ہوئے حفصہ نامی خاتون سے دوسری شادی رچا لی۔ملزم سلیم نے حق مہر دس تولہ بھی ضبط کر لیا۔تھانہ وویمن پولیس نے حفصہ کی زیر مدعیت درج مقدمہ میں ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔