پنجاب حکومت کا تاریخی فیصلہ ،مزدوروں کی کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے مقرر

منگل 9 ستمبر 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) حکومت نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی معاشی خوشحالی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت ملک فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ صوبے بھر کے محنت کشوں کو اب 26 ورکنگ ڈیز کے حساب سے 40ہزار روپے ماہانہ اجرت دی جائے گی۔ اس فیصلے کے مطابق آٹھ گھنٹے یومیہ کام کرنے والے مزدور کو کم ازکم 1538روپے 46پیسے یومیہ اجرت ملے گی۔

(جاری ہے)

وزیر محنت نے واضح کیا کہ محکمہ لیبر ویلفیئر کی تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ کم از کم اجرت پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کریک ڈاو ن کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور یہ تاریخی فیصلہ محنت کش طبقے کو ریلیف دینے اور ان کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :