Live Updates

تحصیل شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں ریسکیو آپریشن بغیر کسی وقفے کے جاری

منگل 9 ستمبر 2025 22:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ملتان کی تحصیلوں شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں ریسکیو آپریشن رات کے اوقات میں بھی بغیر کسی وقفے کے جاری ہے، جہاں متعدد ریسکیو بوٹس آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں خود کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز تحصیل جلال پور پیر والا سے 2582 افراد اور 89 جانور، تحصیل شجاع آباد سے 534 افراد اور 132 جانور جبکہ ملتان سے 1009 افراد اور 303 جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر ضلع ملتان کی تینوں تحصیلوں سے آج کے دن مجموعی طور پر 4125 افراد اور 524 جانور محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔ریسکیو آپریشن کے دوران دیگر اضلاع سے مزید بوٹس بھی روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جا سکے۔ڈاکٹر حسین میاں کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 سیلاب زدہ علاقوں میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :