فیصل آباد پولیس نے باپ کو قتل کرنے والا سفاک بیٹا گرفتار کرلیا

منگل 9 ستمبر 2025 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے باپ کو قتل کرنے والا سفاک بیٹا گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد پولیس نے کارروائی کرکے باپ کو قتل کرنے والے بیٹے طاہر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم طاہر نے جائیداد سے عاق کرنے کی رنجش پر سوتے ہوئے اپنے باپ کا ذوالفقار کا گلا دبا کر قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ رضا آباد عمران منان نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تھانہ رضا آباد پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔